Code : 4883 7 Hit

امریکی فوجیوں کا اخراج ہر عراقی کی مانگ ہے:عراقی پارلیمنٹ ممبر

ایک عراقی قانون ساز نے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ کا امریکی فوجیوں کو عراق سے بے دخل کرنے کا فیصلہ عراقی عوام کے تمام طبقات کی مرضی کے مطابق تھا۔

ولایت پورٹل:المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمانی اتحاد الفتح کے نمائندے محمد کریم نے کہاہے  کہ عراقی پارلیمنٹ کے امریکی اور غیر ملکی فوجیوں کو عراق سے نکالنے کے فیصلے میں کسی خاص گروہ یا قبیلے کے مطالبہ کی عکاسی نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ قرارداد عراقی عوام کے تمام طبقات کی مرضی سےپاس ہوئی ہے، عراقی پارلیمنٹ نے یہ قرارداد عراق کی قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی بنا پر منظور کی۔
عراقی رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ حکومت کو جلد از جلد اس قرارداد پر عمل درآمد کرنا چاہئے تاکہ امریکہ اور دوسرے ممالک کے ذریعہ عراق کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی کو روکا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ عراق کی فضائی حدود اور زمین کو جیسے چاہتاہے  استعمال کررہا ہے  اور موجودہ انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کے اقدامات پر کوئی سخت ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یادرہے کہ عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے امریکی فوجیوں کو ملک بدر کرنے کی قرار داد پر عمل درآمد کا معاملہ حالیہ ہفتوں میں عراقی پارلیمنٹ اراکین کا سب سے اہم مطالبہ رہا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین