پورا عالم اسلام ،اتحاد سے فائدہ اٹھا سکتا ہے: آیت اللہ خامنہ ای

ہم نے اسلامی انقلاب کے آغاز سے ہی مسلمان ملکوں کو اتحاد کی دعوت دی ہے۔ ہم نے علاقہ کے اسلامی ملکوں اور چھوٹی اکائیوں کو اتحاد کی دعوت دی ہے، ان سے ہم نے یہ نہیں کہا کہ آپ آئیں اتحاد کریں تاکہ ہم آپ سے فائدہ اٹھائیں۔ ہم نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ اسلامی حکومتوں کے ساتھ اپنی برادری اور دوستی کو بحال رکھیں، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ایرانی حکومت یا قوم کو اس ہمراہی کی کوئی خاص ضرورت ہے بلکہ اس لئے ہے کہ پورا عالم اسلام اس سے فائدہ اٹھا سکے۔

ولایت پورٹل: مفادات کے سلسلہ میں ہم اسلامی ملکوں کا آپس میں کوئی ٹکراؤ نہیں ہے۔ ایک اسلامی مجموعہ، ایک اسلامی بلاک، سب کے لئے اچھا ہے نہ کہ کسی خاص اجتماع کے لئے۔ بڑے اسلامی ممالک بھی ایک اسلامی مجموعہ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور کمزورو پسماندہ اور چھوٹے ملکوں کو بھی فائدہ اٹھانے کو ملے گا۔یہ سب کے مفاد میں ہے اور ہر لحاظ سے سب کے لئے سود مند ہے تو پھر( یہاں پرسوال اٹھتا ہے کہ) نقصان کس کو ہوگا؟مسلمانوں کے اس اجتماع سے کون نقصان اٹھائے گا؟ وہ طاقتیں نقصان اٹھائیں گی جو اپنے پلید اور منحوس مقاصد کو مسلمان اقوام پر تھوپنا چاہتی ہیں یعنی بڑی طاقتیں، امریکہ اور سیاسی سامراج کو نقصان ہوگا۔ ہم نے اسلامی انقلاب کے آغاز سے ہی مسلمان ملکوں کو اتحاد کی دعوت دی ہے۔ ہم نے علاقہ کے اسلامی ملکوں اور چھوٹی اکائیوں کو اتحاد کی دعوت دی ہے، ان سے ہم نے یہ نہیں کہا کہ آپ آئیں اتحاد کریں تاکہ ہم آپ سے فائدہ اٹھائیں۔ ہم نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ اسلامی حکومتوں کے ساتھ اپنی برادری اور دوستی کو بحال رکھیں، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ایرانی حکومت یا قوم کو اس ہمراہی کی کوئی خاص ضرورت ہے بلکہ اس لئے ہے کہ پورا عالم اسلام اس سے فائدہ اٹھا سکے۔
 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین