Code : 2712 16 Hit

شام اور میانمار میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کے بجٹ میں اضافہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے شام اور میانمار میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے 2020 کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعہ کے روز 3.07 بلین ڈالر کے آپریٹنگ بجٹ بل کی منظوری دی  جس میں پہلی بار شام اور میانمار میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے درکار  فنڈز بھی شامل ہیں،رپورٹ کے مطابق 2019 کے بجٹ 2.9 بلین ڈالر سے تھوڑا سا بڑھ گیا ہے،سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ اقوام متحدہ کے سکریٹریٹ کو تفویض کردہ اضافی مشنوں ، افراط زر اور شرح تبادلہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے ہوا ہے،یہ اضافہ یمن میں سیاسی مبصرین کے مشن ، ہیٹی میں سیاسی مشن ، شام اور میانمار میں جنگی جرائم کی تحقیقات کےلیے  ہواہے،قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب 2020 میں شام اور میانمار کے تحقیقی بجٹ کو اقوام متحدہ کے سکریٹریٹ میں منتقل کیا گیا ہے،یادرہے کہ اس سے قبل شام اور میانمار کو رکن ممالک کی  طرف سے رضاکارانہ طور پر  کی جانے والی مالی اعانت سے  فراہم کی جا رہی تھی  لیکن اب یہ فنڈنگ 193 ممبر ممالک سے لازمی امداد کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین