Code : 2072 32 Hit

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ یقینی ہے: امریکی وزیر خارجہ کے مشیر

مشرق وسطی کے امور میں امریکی وزیرخارجہ کے مشیر کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ یقینی ہے اور ہو کر رہے گی۔

ولایت پورٹل:القدس العربی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکی وزیر خارجہ کے معاون ڈیوڈ شنکر کرنے نے حال ہی میں امریکہ سے شائع ہونے والے کثیر الاشاعت یہودی اخبار یار آلگماینرکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا  کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا ہونا یقینی ہے لیکن یہ کب ہوگی اس کے بارے میں ابھی طے نہیں کیا گیا، شنکر نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج اس جنگ کے لیے تیار ہے ہے اور 2006 کے مقابلے میں اس نے زیادہ  تیاری کر رکھی ہے،فوجی مشقیں کر رکھی ہیں ،ٹنل کھود رکھے ہیں تاہم پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ جنگ آخر ہو کر رہے گی۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम