یمن جنگ کے خاتمہ کا وقت آچکا ہے؛یمن میں تعینات امریکی سفیر کا بیان

امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ یمن میں جنگ کا خاتمہ ہو جو یمنی قوم کے درمیان سب سے بڑا انسانی بحران بنا ہوا ہے  جس میں لاکھوں افراد ہلاک اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

ولایت پورٹل:القدس العربی  اخبار نے یمن میں امریکی سفیر کے حوالے سے سے نقل کیا گیا ہے کہ صوبہ معارب پر انصار اللہ فورسز کے رہائشی علاقوں پر میزائل حملے کی امریکہ نے مذمت کی ہے، انہوں نے دعوی کیا کہ اس حملے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو عام شہری ہلاک ہوگئے! انہوں نے مزید کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ یمن میں جنگ ختم ہو اور یمنی عوام کو ضروری مدد فراہم کی جائے۔
یمن میں تعینات امریکی سفیر نے یہ بھی کہا ہے کہ انصاراللہ کو جنگ بندی پر راضی ہونا چاہئے اور مذاکرات کرنے چاہیے،واضح رہے کہ  اس سے قبل  یمنی انصار اللہ تحریک کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن  محمد علی الحوثی نے زور دے کر کہاتھاکہ یمن میں امن کے بارے میں امریکی عہدیداروں کے بیانات صرف میڈیا کے تک محدودہیں ، ہم نے انھیں عملی جامہ پہنانے کے لئے کوئی عملی میدان کچھ نہیں دیکھا ہے،واضح رہے کہ اس ملک کے شمال میں واقع صوبہ معارب  مستعفی یمنی حکومت کا آخری ٹھکانہ ہے،واضح رہے کہ امریکہ ایک طرف سے یمن میں  جاری جنگ کے خاتمہ کے باتیں کر رہا ہے کہ  اور دوسری طرف اس ملک کے خلاف جارحیت کرنے والے ممالک کی مکمل طور پر حمایت بھی کر رہا ہے ، انھیں اسلحہ بھی فراہم کر رہا ہے اور فوجی تربیت بھی دے رہا ہے یہی وجہ ہے کہ یمنی عوام اپنے ملک کے خلاف ہونے والی جارحیت میں امریکہ کو برابر کا شریک سمجھتے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین