یروشلم میں فلسطینی دارالحکومت کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے: صہیونی وزیر

اسرائیلی وزیر اعلی تعلیم و آبی وسائل نے مقبوضہ بیت المقدس کے بارے میں اسرائیلی وزیر جنگ کے تبصرے کے جواب میں کہا کہ اس شہر میں فلسطینی دارالحکومت کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

ولایت پورٹل:صہیونی وزیر اعلی تعلیم اور آبی وسائل  ییوس الکن نے مقبوضہ بیت المقدس کے بارے میں  صیہونی وزیر جنگ بنی گانٹز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا۔
ولایت پورٹل: اسرائیلی وزیر جنگ نے سعودی اخبار الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے  مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں دعوی کیا کہ یروشلم کو متحد رہنا چاہئے،تاہم  فلسطین کے دارالحکومت کے لئے ایک جگہ ہوگی،یہ شہر سب کے لئے اہم اور مقدس جگہوں سے بھرا ہوا ہے،تاہم صہیونی وزیر اعلی تعلیم اور آبی وسائل  ییوس الکن  نے گینٹز کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا: نہیں ، بنی، آپ الجھن میں ہیں،متحدہ یروشلم میں  فلسطین کے دارالحکومت کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے!۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعلی تعلیم  جو اس حکومت کی پارلیمنٹ میں لیکوڈ پارٹی (صیہونی وزیر اعظم کی جماعت) کے رکن ہیں ، نے مزید کہا:ایسا نہ تھا اور کبھی ہوگا،سادہ الفاظ میں کہوں:’’نہیں‘‘۔
واضح رہے کہ بنی گانٹز نے الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہوں نے بہت سے عرب ممالک کا خفیہ سفر کیا ہے اور امید ہے کہ ان دوروں کو عوامی اور سرکاری بنایا جائے گا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین