Code : 1507 11 Hit

ہندوستان میں گائے کے گوشت سے روزہ افطار کرنے کا الزام لگا کر سرے عام دہشتگردی کا مظاہرہ

دہشت گردوں نے گائے کے گوشت سے روزہ افظار کرنے کا الزام عائد کر کے 4 مسلمان مزدوروں کو بیلٹ، لاتوں اور گھونسوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

ولایت پورٹل:ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق میں ہندو دہشت گردوں نے گائے کے گوشت سے روزہ افطار کرنے کا الزام عائد کر کے 4 مسلمان مزدوروں کو بیلٹ، لاتوں اور گھونسوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں 4 مسلمان شہری محنت مزدوری کے بعد روزہ افطار کرنے بیٹھے تھے کہ اچانک دہشت گردوں نے حملہ کردیا، دہشت گردوں نے مسلمانوں پر گائے کا گوشت کھانے کا الزام لگا کر چمڑے کی بیلٹ سے پیٹھ پر ضربیں لگائیں اور لاتوں، گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا، اس دوران مسلمان مزدور رحم کی اپیل کرتے رہے لیکن دہشت گرد تشدد سے باز نہ آئے، مسلمانوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی، پولیس نے آدیش ولمکی اور منیش سمیت 4 نامعلوم افراد کےخلاف ایف آئی درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کےلیے 2 چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम