Code : 4120 10 Hit

اسلامی مزحمتی تحریک کی کامیابیوں نے بعض عرب حکمرانوں کی حقیقت ظاہر کر دی ہے:شامی پارلیمنٹ ممبر

شامی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے زور دے کر کہا کہ استقامتی تحریک کی فتوحات نے خلیج فارس کے عرب حکمرانوں کے امریکہ اور صیہونی حکومت کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کو منظر عام پر لاکھڑا کیا ہے۔

ولایت پورٹل:المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی پارلیمنٹ کے ایک ممبر ، محمود جوخدار نے اس بات پر زور دیا کہ دشمنوں کے خلاف استقامتی تحریک کی کامیابی  کی وجہ سے دشمن حواس کھو بیٹھے ہیں، انہوں نے کہا کہ فتوحات خطے میں امریکیوں ، صیہونیوں اور ان کے عناصر کے ہاتھ کاٹنے میں مزاحمتی  تحریک  کےواضح نقطہ نظر اور طاقت نے خلیج عوام کے عرب حکمرانوں کےامریکہ اور اسرائیل کے سامنے سرتسلیم خم ہونے کو ظاہر کر دیا ہے ۔
انہوں نےمزید کہا کہ خلیج فارس کے عرب ممالک اپنے آقاؤں کی طرف سے یمن کی تباہی ، لبنان میں تفرقہ بازی ، شام ، عراق اور لیبیا کی تباہی نیز فلسطین میں ہمارے عوام کے خلاف اپنے صہیونی بھائیوں کے ساتھ اتحاد میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،شامی نمائندے نے کہا کہ مذکورہ تمام محوروں میں ان ممالک کے خلاف مزاحمتی تحریک کی استقامت کے باعث  مذکورہ عرب رہنماؤں نے اپنی عقل کو کھو دیا ہے۔
جوخدار نے کہا کہ ہم نے عزت اور وقار کے ساتھ ان کے ناپاک ہاتھ کاٹ ڈالے ہیں  اور ہم اپنی طرف بڑھنے والے ہر ہاتھ کو کاٹنے کو تیار ہیں،واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل خطہ میں اسلامی استقامتی تحریک بری طرح شکست کھا چکے ہیں اور کے تمام منصوبے مٹی میں مل چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اب خطہ کے بعض ممالک کے عوام کو ڈھال کراپنے ناپاک عزائم تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کے یہ خواب کبھی بھی پورے نہیں ہوں گےاور وہ اسلامی استقامتی تحریک کو ختم کرنے کی اپنی آرزو کو دل میں لیے لیے مر جائیں گے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین