Code : 1936 32 Hit

شامی فوج اور عوامی رضاکاروں کی شاندار کامیابی؛ ادلب کا اسٹریٹجک علاقہ دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد

شامی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے ادلب کے مضافات میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں سے اہم علاقہ آزاد کرالیا ہے۔

ولایت پورٹل:شامی فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے ادلب کے مضافاتی علاقے ''کفرعین'' کو مکمل طور پر تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالیاہے،ذرائع کے مطابق شامی اور روسی فضائیہ نے جنوبی ادلب کے مضافات میں دہشت گردوں کے متعدد مراکزپر بمباری کرکے تباہ کردیا ہے،یاد رہے کہ شامی فوج نے رواں ہفتے اتوار کو تکفیری دہشت گردوں سے تل‌سکیک، شهرک سکیک اور شهرک الهبیط نامی علاقوں کو آزاد کرالیا تھا،واضح رہے کہ شام میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب سمیت بعض خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम