Code : 2988 35 Hit

عمان میں ’’قدس فلسطین کا دارالحکومت‘‘ کے نام سے ڈاک ٹکٹ جاری

عمان پوسٹ آفس نے صدی ڈیل کے امریکی منصوبے کی مخالفت میں ’’قدس فلسطین کا دارالحکومت‘‘ کے نعرے کے ساتھ ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے ۔

ولایت پورٹل:عمان نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابقعمان پوسٹ آفس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے "قدس فلسطین کا دارالحکومت " کے نعرے کے ساتھ ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے تاکہ وہ فلسطین کے تئیں اپنی حمایت کا اعلان کر سکیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ ڈاک ٹکٹ عرب اور اسلامی دنیا کے سب سے مقدس شہر کی اہمیت پر زور دینے کے لئے چھاپا گیا تھا۔
اس ڈاک ٹکٹ میں القدس کے پرانے حصے میں واقع قبة الصخرّ ہ اسلامی فن تعمیر کی سب سے اہم علامت کی شبیہہ دکھائی گئی ہے۔
یہ ڈاک ٹکٹ عمان پوسٹ آفس اور عرب لیگ سے منسلک عربی دائمی پوسٹ کمیٹی کے تعاون سے شائع کیا گیا ہے۔
یادرہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں صدی ڈیل کی نقاب کشائی کی۔
اس منصوبے سے نہ صرف  یہ کہ بے گھر فلسطینی افراد کی واپسی کے حق کو کالعدم قرار دیا گیا ابودیس  شہر کو مستقبل کی فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کیا گیا ہے اور مشرقی اور مغربی یروشلم کو اسرائیلی حکومت کا دارالحکومت قرار دیا گیا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین