Code : 2999 132 Hit

جنوبی حلب مکمل طور پر دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد؛شامی فوج کی شاندار کامیابی

شامی فوج حلب صوبے کے تمام جنوبی علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ولایت پورٹل:شام کی فوج نے پیر کے روز صوبہ حلب کے جنوبی علاقوں  کو دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
شامی حکومت کے مخالفین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی  فوج اور اتحادی فوجوں نے آج حلب دمشق شاہراہ کے مشرق میں  الزربه بستیوں ، بجلی گھر اور البرقوم علاقہ کو دہشت گردوں  کے وجودسے پاک کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔
قابل ذکر ہے کہ شامی فوج کی آج کی  پیش قدمی کے ساتھ جنوبی حلب کے تمام علاقے چار سال سے زیادہ عرصے کے بعد مکمل طور پرفوج کے کنٹرول میں آگئے۔
شامی حکومت کے مخالف گروہوں سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے اپنی ویب سائٹ اسٹپ نیوز پر لکھا ہے کہ آج شام کے الزربہ اور البرقوم علاقوں میں شامی فوج اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپیں دیکھنے کو ملیں۔
ان علاقوں کے قریبی علاقہ معارة النعسان  میں بھی شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جو تا بحال جاری ہیں۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम