عصائے موسی کے ہاتھوں صیہونیوں کی نیندیں حرام

عصائے موسی ہیکر گروپ جس نے حال ہی میں صیہونی حکومت کے بجلی کے نیٹ ورک کی کامیاب ہیکنگ کا اعلان کیا اور مقبوضہ علاقوں میں سائرن سسٹم کو ہیک کرنے کی ذمہ داری قبول کی اب تین صیہونی فوجی عہدہ داروں کی معلومات کو ہیک کرنے کا اعلان کیا ہے

ولایت پورٹل:عصائے موسی نامی ایک ہیکنگ گروپ نے ایک ویڈیو میں تین صیہونی فوجی عہدہ داروں کے ٹیلی فون نمبر شائع کیے اور مقبوضہ علاقوں میں سائرن سسٹم ہیک کرنے کی ذمہ داری قبول کی، واضح رہے کہ اس ہیکر گروپ نے اسرائیلی فوج کے سابق ترجمان، مقبوضہ علاقوں میں شمالی محاذ کے سابق کمانڈر اور اسرائیلی جاسوس ایجنسی (موساد) کے ایم آئی اے یونٹ کے سابق سربراہ کے ٹیلی فون نمبر تک رسائی حاصل کی۔
درایں اثنا ہیکر گروپ نے مقبوضہ علاقوں میں سائرن سسٹم پر حالیہ سائبر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف شروعات ہے، عصائے موسی  ہیکروں نے عبرانی اور انگریزی زبان میں "ہم نے آپ کو خبردار کیا " کے عنوان سے لکھا کہ آپ نے یہ مہم جوئی شروع کی تھی لیکن اسے ختم ہم کریں گے۔
انہوں نے لکھا ککہ آپ کو سائبر اسپیس اور انفراسٹرکچر میں ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، اب آپ کو ہر خون کی قیمت ادا کرنا پڑے گی، بڑے مشترکہ حملوں کا انتظار کریں، ہمارا مقصد واضح اور قطعی ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین