ولایت پورٹل:سید حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب کے آغاز میں جنوبی لبنان میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں زخمیوں اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا، سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ بعض زخمی مشکلات کے باوجود محاذ پر موجود ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ میں اس وقت جنوب لبنان کے حساس حالات کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا اور اس کے بارے میں کسی اور وقت میں عوام کو آگاہ کروں گا،واضح رہے کہ اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ اس نے جنوب لبنان میں مقبوضہ فلسطین میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مجاہدین کو روکنے کے لئے روشنی والے بموں سے استفادہ کیا ہے۔
مہر