عراق کی سلامتی پورے خطے کی سلامتی ہے:بادشاہ اردن

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے پیر کے روز اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی۔

ولایت پورٹل:عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے پیر کے روز اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے بسمان الظاہر پیلس میں ملاقات کی جس میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات، اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقہ کار اور مشترکہ منصوبوں کی تکمیل پر تبادلہ خیال کیا۔
 اس ملاقات میں اردن اور عراق کے درمیان تمام سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کی دلچسپی پر زور دیا گیا اور اردن کے بادشاہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے تسلسل نیز اردن، عراق اور مصر کے درمیان سہ فریقی تعاون کو ضروری قرار دیا۔
اردن کی ویب سائٹ  عمون کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں اردن اور عراق کے درمیان مشترکہ مفادات کے مسائل کے حوالے سے دونوں ممالک کے مفادات کا ادراک کرنے کے لیے مسلسل ہم آہنگی اور مشاورت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
 اردن کے بادشاہ نے علاقے میں عراق کے کردار کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عراق کی سلامتی خطے کی سلامتی اور استحکام کا بنیادی ستون ہے، اس ملاقات میں علاقائی مسائل ، بحرانوں، مسئلہ فلسطین اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 السودانی نے اردن کے ساتھ اپنے ملک کے الگ الگ تعلقات کو جاری رکھنے کی خواہش پر زور دیا اور خطے کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے تسلسل کا ذکر کیا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین