Code : 4385 4 Hit

داعش کی دوسری نسل پھیلنے سے روک دی ہے:الحشد الشعبی

عراق کے صوبہ دیالی میں الحشد الشعبی تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس تنظیم نے صوبے میں داعش کی دہشت گردی کی دوسری نسل کی پیدائش کو روک دیا ہے۔

ولایت پورٹل:المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی الحشد الشعبی تنظیم نے ہفتے کے روز (انیس ستمبر) کو اس بات پر زور دیا کہ اس نے صوبہ دیالی میں داعش کی دوسری نسل کی پیدائش کو روک دیا ہے،رپورٹ کے مطابق صوبۂ دیالی میں الحشد الشعبی کے  ترجمان صادق الحسینی  نے کہا ہے کہ دسمبر 2015 میں اپنی دہشت گردی کو توڑنے اور دیالی کے تمام شہروں اور دیہاتوں کو آزاد کرنے کے بعد  داعشی دہشت گردوں نے الیکٹرانک بھرتی کے طریقہ کار اور اوزار پر بھروسہ کرکے اپنی نام نہاد دوسری نسل پیدا کرنے کی کوشش کی ، لیکن الحشد الشعبی نےانھیں یہ  مقصد حاصل کرنے میں ناکام بنا دیا ۔
انہوں نے مزید کہاکہ داعش کی الیکٹرانک بھرتیوں کی کارکردگی صفر ہے اور وہ تمام افراد جنہیں حال ہی میں اس دہشت گرد گروہ سے گرفتار کیا گیا تھا وہ فرار ہوکر روپوش ہوگئے تھے اور انٹیلیجنس اور خفیہ اداروں کی کوششوں کے نتیجے میں وقتا فوقتا ان غیر فعال مرکز کی نشاندہی ہوتی رہی ہے اور داعش دیالی میں نئی فوجیں بھرتی کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
الحسینی نے اس بات پر زور دیا کہ داعش کے ساتھ جنگ جاری ہے اور یہ کہ دہشت گرد گروہ دیالی کے ایک انچ حصہ پربھی کنٹرول حاصل نہیں کرسکتا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین