Code : 4377 2 Hit

بحرین اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے صہیونیوں کے سامنے خودسپردگی اور شکست کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں: النجبا اسلامی مزاحمتی تحریک

اسلامی مزاحمتی تحریک النجبا نے بحرین اور متحدہ عرب امارات کے صہیونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کے معاہدے پر دستخط کے دن کو عرب اسلامی امت کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔

ولایت پورٹل:اسلامی مزاحمتی تحریک النجبا نےایک بیان جاری کیا ہے جس میں متحدہ عرب امارات اور بحرین حکومتوں کے صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کے معاہدے پر دستخط  کرنےکے دن کو  اسلامی عرب امت کی تاریخ میں ایک سیاہ دن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس معاہدےسے امت میں اسرائیل کا کینسر پھیل جائے گا۔
النجبا کے بیان میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کو کمزور حکومتیں قرار دیا گیا ہے جن کے کمزور حکمرانوں نے صہیونیوں کے سامنے خودسپردگی اور شکست کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔
بیان میں اس خیانت کارانہ اقدام کے غیر منتظرہ نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومتیں اور صیہونی حکومت برطانیہ کے رحم وکرم پر قائم ہوئیں اور استعمار اور امریکہ کی آغوش میں پروان چڑھی ہیں لہذا ان کے یہ قرابتی تعلقات انہیں امن کے بہانے سے جوڑ رہے ہیں۔
النجبا نے مزید کہا ہے کہ ان عرب حکومتوں نے کبھی بھی اسرائیل کا مقابلہ نہیں کیا اور نہ ہی اس کے خلاف جنگ میں حصہ لیا ہے بلکہ وہ اس غیر قانونی ریاست کے خلاف زبانی طور پر بولنے سے بھی پرہیز کرتے ہیں، انھوں نے قوم کو متحد کرنے کی ہر کوشش کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی ہیں،انھوں نے  ہمیشہ آزادی پسند ، انقلابی اور جہادی قوتوں کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔
انھوں نے اپنے تمام مالی وسائل کو دہشت گردی پھیلانے اور مصر ، عراق ، شام ، لبنان ، لیبیا ، تیونس ، الجیریا ، سوڈان اور یمن  جیسے عظیم اوربااثر عرب ممالک کو تباہ کرنے کے لئے استعمال کیا ہے ۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین