Code : 3235 11 Hit

کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے دستیاب وسائل محدود ہیں:غزہ کی وزارت صحت

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے علاقے میں بھیجے گئے وسائل محدود ہیں۔

ولایت پورٹل:اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے آج (منگل کو) کہا ہے کہ کوویڈ 19 وائرس سے نمٹنے کے لئے حاصل کردہ طبی اور لیبارٹری کاسازوسامان محدود ہے۔
رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان  اشرف القدرہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ہم تمام انسان دوست اور صحت سے متعلق اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لئے قدم اٹھائیں اور فوری ضرورتوں جیسے آکسیجن مشین  خصوصی نگہداشت ، دوا ، لیب کی فراہمی  اور کورونا کی روک تھام کرنے والے طبی وسائل کے حصول کے لئے فوری اقدامات کریں۔
القدرہ نے غزہ پٹی  خلاف صیہونیوں کے 13 سالہ محاصرے کی وجہ سے قابض حکومت کو  انسانی اور صحت کی  خطرناک صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
یاد رہے کہ مرکزاطلاعات فلسطین نے رواں ہفتے اتوار کے روز کہا تھا کہ  پاکستان سے واپس آنے والے غزہ پٹی کےدو افراد کورونا میں مبتلا ہوگئے تھے جنہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ ، جو تیرہ سال سے صیہونی حکومت کے محاصرے میں ہے ، ادویات اور طبی آلات کی کمی کے ساتھ ساتھ  صحت کی خدمات کی شدید قلت کا شکار ہے۔
اس سلسلے میں ، حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ کورونا پھیلنے کی صورتحال میں غزہ پٹی کی  مسلسل ناکہ بندی جارحیت اور غیر انسانی جرم کی ایک شکل ہے ۔؎
المیادین چینل کی ویب سائٹ کے مطابق ، برہوم نے غزہ کی ناکہ بندی کے نتیجہ میں پیش آنے والی صورتحال کا ذمہ دار صیہونی حکومت  کوقرار دیتے ہوئے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے اور اس کے رہائشیوں کی کورونا کا مقابلہ کرنے کی ضرورت کو متعارف کرانے کا مطالبہ کیا۔
 

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम