Code : 4419 3 Hit

عرب حکمرانوں کےصیہونیوں کے ساتھ تعلقات اپنی کرسی بچانے کے لیے ہیں:مسلمان علما کی عالمی تنظیم

مسلم علما کی عالمی یونین کے سکریٹری جنرل نے ایک تقریر میں کہا ہے کہ عرب حکمران صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پرلا کر اپنی کرسیاں بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ولایت پورٹل:المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق  مسلم علما کی بین الاقوامی یونین کے سکریٹری جنرل  " علی قره داغی" نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے عرب ممالک کی کوششوں پر کڑی تنقید کی، رپورٹ کے مطابق  انہوں نے کہاکہ عرب حکمران صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لاتے ہوئے اپنی کرسیاں برقرار رکھنے کی کوشش کررہے ہیں، مسلم علما کی عالمی یونین کے سکریٹری جنرل نے کہاکہ  یہ فطری بات ہے کہ جو حکمران  اپنی قوموں پر بھروسہ نہیں کرتے وہ اپنے آقاؤں کی پیروی کرتے ہوئے اپنے تخت و وتاج کو باقی رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے ان ممالک کی تعریف کی جنہوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت کی ہے،یادرہے کہ اس سے قبلالجزائر کے صدر نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک کسی بھی حالت میں صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر نہیں لائے گا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین