Code : 2433 86 Hit

عراق میں بدامنی پھیلانے کا مقصد عالم اسلام میں انتشار پھیلانا ہے:ترکی کے صدر

ترکی کے صدر نے اپنے ایک بیان میں عراق میں جاری بدامنی کو عالم اسلام میں رخنہ ڈالنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اندازہ لگا سکتا ہوں اس آشوب کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

ولایت پورٹل:ترکی سے مڈل ایسٹ آئی کے نامہ نگار راغب سویلو نے رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردغان میں عراق میں جاری آشوب کے سلسلہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا میں اندازہ لگا سکتا ہوں ان مظاہروں کے پیچھے کون لوگ ہیں، انہوں نے کہا ان مظاہروں  کا مقصد عالم اسلام میں رخنہ ڈالنا اور ایک دوسرے کے درمیان  اختلاف ایجاد کرنا ہے کیونکہ مظاہروں میں ترکی کے خلاف بھی بعض نعرے سنائی دیے ہیں،اردغان نے مزید کہا کہ شمالی شام پر حملے کے سلسلے میں میں صرف امریکی صدر کی بات پر غور کرتا ہوں اس کے علاوہ کسی بھی امریکی عہدیدار کی بات پر  سنجیدگی سے سوچتا بھی نہیں ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ وائی پی جی اور  ایس ڈی ایف دہشتگردوں کے خلاف تب تک کارروائی جاری رہے گی جب تک وہ خطہ سے نکل نہیں جاتے۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम