Code : 2983 37 Hit

ابوذر(رض) کو پیغمبر اکرم(ص) کی پانچ نصیحتیں

پیغمبر اکرم(ص) نے فرمایا: یہ پانچ نعمتیں ہیں آپ ان کو خرچ کرکے آخرت میں ان کے عوض جنت کی کبھی ختم نہ ہونے والی لذتیں خرید سکتے ہو ۔

ولایت پورٹل: قارئین کرام! ہم گذشتہ مقالہ میں رسول اللہ(ص) کی جناب ابوذر(رض) کو ایک نصیحت کا مضمون پیش کیا تھا جس میں سرکار نے فرمایا تھا کہ ابوذر جوانی ایک نعمت ہے لہذا اس فرصت کو غنیمت شمار کرو اس سے پہلے کہ بڑھاپا دستک دیدے۔ آئیے جناب ابوذر(رض) کو سرکار ختمی مرتبت(ص) کی دیگر نصیحتوں کا بھی ایک مرور کرلیتے ہیں اس سے پہلے کہ ہم بیان کریں سابقہ ہیڈنگ پر ایک نظر کرلیتے ہیں:

نعمت جوانی اور جناب ابوذر کو پیغمبر اکرم(ص) کی نصیحت
گذشتہ سے پیوستہ:
دوسری چار نعمتیں
وہ چار نعمتیں کو جن کو جانے سے پہلے غنیمت شمار کرنا  چاہیے یہ ہیں
"و صحتک قبل سقمک "جب تک صحیح و سالم ہو اور اپنے پیروں پر کھڑے ہو اور ہسپتال  میں بستر  پر نہیں پہونچے اس طرح کہ اٹھ نہ سکو ،کوئی کام انجام دے لو
"و غناک قبل فقرک "جب تک تمہارے پاس پیسہ ہے کوئی نیک کام کر لو لیکن جیسے ہی ہاتھ سے پیسہ نکل جائے گا کوئی کام نہیں کر سکتے
"فراغک قبل شغلک " ابوذر ! مصروفیت کے آنے سے پہلے اپنے لیے کوئی کام کر لو
"و حیاتک قبل موتک "جب  تک زندہ ہو کوئی کا م انجام دے دو
یہ پانچ نعمتیں ہیں آپ  ان کو خرچ کرکے آخرت میں ان کے عوض جنت کی کبھی ختم  نہ ہونے والی لذتیں  خرید سکتے ہو ۔              


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम