روسی پارلیمانی انتخابات میں مغرب نواز پارٹی کو کڑی شکست

روسی صدر کی قریبی پارٹی نے  اس ملک کے پارلیمانی انتخابات دوما میں دو تہائی سے زیادہ نشستیں حاصل کیں۔

ولایت پورٹل:روئٹرز خبر رساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق روس کے مرکزی الیکشن کمیشن (سی ای سی) نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پوٹن کی قریبی جماعت نے تقریبا 50 فیصد ووٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ نشستیں جیتیں جبکہ اس کے برعکس روس کی کمیونسٹ پارٹی تقریبا 20 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے بعد بھاری مارجن شکست کھاگئی،یادرہے کہ 2016 کے انتخابات میں بھی یونائیٹڈ روس پارٹی نے 54 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
 پیر کو ہونے والے انتخابات میں اس پارٹی کی جیت کا مطلب ہے کہ اس کے ارکان نے ایوان زیریں کی 450 نشستوں میں سے دو تہائی سے زیادہ نشستیں جیت لی ہیں، نتائج کا خیرمقدم کرتے ہوئے کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ یونائیٹڈ روس پارٹی نے حکمران جماعت کے طور پر اپنے کلیدی کردار کی تصدیق کی ہے۔
 روسی حکومت کے عہدیدار نے جامع ، آزاد اور شفاف انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کمیونسٹوں نے اپنے نتائج کو بھی مضبوط کیا ہے اور نئی جماعتوں نے اچھا کام کیا ہے،تاہم  روس کی حکمران جماعت کے مخالفین بشمول مغرب نواز روسی سیاستدان الیکسی ناولنی جنہیں روسی عدالت میں انتہا پسندقرار دیے جانے  کی وجہ سے حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے ، کے قریبی افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔
ٹاس نیوز ایجنسی کے مطابق  روسی کمیونسٹ پارٹی ، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی ، روسی جسٹس فار ٹروتھ پارٹی اور نیو پیپلز پارٹی روسی اسٹیٹ پانچ متحد روسی پارٹیاں  پارلیمنٹ میں داخل ہونے والی جماعتوں میں شامل ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین