Code : 1997 9 Hit

عراق میں امریکی فوج کی موجودگی ملک پر ایک طرح کا قبضہ ہے:عراقی پارلیمنٹ ممبر

عراقی پارلیمنٹ ممبر کا کہنا ہے کہ ہمیں امریکہ کے ساتھ ایک قابض اور جارح ملک کی طرح سلوک کرنا چاہیے نہ کہ ایک دوست کی طرح۔

ولایت پورٹل:عراق کے پارلیمنٹ ممبر حنین القدو نے اس ملک کے اندر امریکی فوجیوں کی موجودگی کو ایک طرح کا قبضہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کوشش کر رہا ہے کہ اپنے مفادات کو عراقی قوم پر تھونپے،انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امریکہ کے ساتھ ایک قابض اور جارح ملک کی طرح سلوک کرنا چاہیے نہ کہ ایک دوست کی طرح کیوں کہ امریکی فوجی آئے دن عراق کے اندر عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ ممبروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ مسالمت  آمیز طریقے سے اس قابض فوج کو ملک سے باہر کریں  جس کے لیے فوری طور پر پارلیمنٹ اراکین کا ہنگامی اجلاس بلانے کی ضرورت ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम