Code : 3535 11 Hit

عراق میں ایک بھی امریکی فوجی کے باقی رہنے پر راضی ہونا ملک کے ساتھ غداری ہے:عراقی مزاحمتی تحریک

بغداد اور واشنگٹن کے مابین آئندہ ہونے والے مذاکرات کے موقع پر سید الشہدا عراقی مزحمتی گروپ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ عراق میں ایک امریکی فوجی کا باقی رہنا ملک کے ساتھ غداری ہے۔

ولایت پورٹل:بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی مزاحمتی گروہ کتائب سید الشهدا کے سکریٹری جنرل ابوآلاء الولائی  نے اپنے ذاتی ٹویٹر پیج پرعراقی مذاکرات کاروں کو مخاطب قرار دیتے ہوئے لکھا کہ عراق جلد ہی امریکہ کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کا آغاز کرے گا۔
انھوں نے لکھا کہ اگر عراقی مذاکرات کار شہدا، یتیموں اور شہدا کی بیواؤں کو نظرانداز کرتا ہے  اور امریکیوں کےعراق سے بے دخل کرنے کا مطالبہ نہیں کرتا ہے تو وہ غدار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی عراقی مذاکرات کار یہ سمجھتا ہے کہ امریکیوں کو عراق میں رہنے کا حق ہے  حتی کہ بحیثیت فوجی  تو یہ شخص غدار ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم اس صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں، اگر عراق سےامریکی فوج کے انخلا کے بارے میں امریکی فریق کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوئے تو بہتر لیکن اگر ایسا  نہیں ہوتا اور ہم خاموش رہتے  ہیں تو ہم  بھی غدار ہیں۔
واضح رہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں  کےانخلا کے بارے میں آخری فیصلہ کرنے کے لیے بغداد اور واشنگٹن کے مابین مذاکرات کا آغاز جون میں ہونا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین