Code : 2009 67 Hit

عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی حرام ہے؛آیت اللہ العظمیٰ سید کاظم حائری کا فتویٰ

عراقی مرجع تقلید آیت اللہ سید کاظم حسینی حائری نے عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو شرعی طور پر حرام ہونے کا فتویٰ دیا ہے۔

ولایت پورٹل:آیت اللہ العظمیٰ سید کاظم حسینی حائری نے جمعہ کے دن ایک فتوی صادر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں شرعی طور پر ذمہ داری کے ساتھ کہتا ہوں کہ امریکی فوجیوں کی کسی بھی طریقے سے عراق کے اندر موجود گی چاہے وہ فوجی ٹریننگ دینے کے لئے ہو یا فوجی مشیروں کے عنوان سے یا دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہو، حرام ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ خود سب سے بڑا دہشتگرد اور دہشتگردوں  کا حامی ہے لہذا عراق میں اس کا مقابلہ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ،آیت اللہ حائری نے الحشدالشعبی کے اوپر ہونے والے حالیہ امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو  افغانستان، یمن، شام اور فلسطین میں اپنی شکست سے سبق سیکھنا چاہیے ،آخر میں انہوں نے عراقی جوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرا سن اور بڑھاپا مجھے اجازت دیتا تو میں بھی اپنے بچوں کے ساتھ فوجی وردی پہن کر میدان میں اترتا اور عراق کی مسلح فوج کی کے ساتھ شانہ بشانہ لڑتا ۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम