ولایت پورٹل:المعلومہ نیوز سائٹ کے مطابق شام میں سکیورٹی امور کے ماہر سعید فارس السعید نے کہا کہ شام میں امریکی فوجیوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے اور ان کے فوجی اڈوں کی تعداد 9 ہے، السعید نے کہا کہ واشنگٹن نے الحسکہ، التنف، الشدادہ، تلبیدر، رمیلان، راس العین، عین عیسی، تل ابیض اور عین العرب اڈوں میں اپنے عناصر کو تعینات کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے زیادہ تر اڈے کرد ملیشیا کے ٹھکانوں کے قریب قائم کیے گئے ہیں اور وہاں النصرہ فرنٹ اور داعش کے دہشت گرد عناصر موجود ہیں اور کچھ اڈے جیسے التنف عراق کے اڈوں سے جڑے ہوئے ہیں۔
ادھر شام کی تیل کی وزارت نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ شرقیہ کے علاقے میں تیل کے ذخائر کی یومیہ پیداوار 80000 بیرل سے زیادہ ہے اور امریکی فوج اس میں سے زیادہ تر چوری کرلیتی ہے، اس سے قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ امریکی جارحیت پسند شام کے علاقے الجزیرہ کے تیل کی دولت سے مالا مال علاقوں میں آباد ہیں اور تیل اور مصنوعات چوری کرکے دہشت گرد ملیشیاؤں کی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ شامی عوام کو شدید مالی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
تین ہزار امریکی دہشتگرد فوجیوں کی شام میں موجودگی
شام میں سکیورٹی امور کے ایک ماہر نے اس ملک میں 9 امریکی اڈوں میں 3 ہزار فوجیوں کی موجودگی کی اطلاع دی۔

wilayat.com/p/8867
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین