Code : 1287 16 Hit

امریکہ میں خانہ جنگی کا امکان

امریکہ میں ریپبلکن سیاستدانوں نے اپنے طرفداروں سے کہا ہے کہ وہ ہتھیار خرید کر خود کو امریکہ میں ممکنہ خانہ جنگی کے لئے آمادہ کریں۔

ولایت پورٹل:امریکی اخبار گارڈین کے مطابق وائرل ہونے والی ایک صوتی فائل سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ ریاست واشنگٹن کے ریپبلکن رکن کانگریس مت شی نے جک رابرٹسن نامی اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ اپنے طرفداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ خود کو خانہ جنگی کے لئے آمادہ کریں،ان کا کہنا ہے کہ بائیں بازو کے گروہ،  ملک میں شورش کے درپے ہیں اور ان کا مقابلہ کرنے کے لئے ہتھیاروں سے لیس اور مکمل آمادہ ہونا ضروری ہے،اس اخبار نے گذشتہ ہفتے بھی رپورٹ دی تھی کہ ریپبلکن کے اس سیاستداں نے امریکہ میں بائیں بازو کے دھڑوں کے خلاف پرتشدد و نفسیاتی کارروائی اور ان دھڑوں کی جاسوسی کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम