جوبائیڈن کا دفتر تلاش کرنے والا شخص مسلح پولیس کے ہاتھوں گرفتار

امریکی دارالحکومت میں پولیس نے وائٹ ہاؤس کے قریب امریکی صدر کے دفتر کو تلاش کرنے والے ایک بندوق بردار شخص کو گرفتار کیا ہے۔

ولایت پورٹل:نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن  ڈی سی میں پولیس نے ایک بندوق بردار کو گرفتار کیا ہے جو وائٹ ہاؤس کے قریب امریکی صدر کے دفتر کی جانب جا رہا تھا،رپورٹ کے مطابق 37 سالہ نوجوان کو بغیر لائسنس کے غیر رجسٹرڈ اسلحہ اور گولہ بارود اپنے پاس رکھنےکے الزام میں گرفتار کیا گیا ،عدالتی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ نئے امریکی صدر جو بائیڈن کے صدرت کی کرسی سنبھالنے کے دو دن بعد  ٹیکساس کے ایک شہری نے وائٹ ہاؤس کے قریب اپنی وین کھڑی کی اور ایک پولیس افسر سے بائیڈن کے دفتر کا پتا پوچھا اور کہا کہ اسے ان سے کام ہے پولیس افسر جو اس کی  گاڑی میں پسٹل دیکھتا ہے تو اس پر شک کرتا ہے اور جس کے بعد تلاشی کے دوران اس کے پاس سے ایک دستی گن ، دو راؤنڈ گولہ بارود اور ایک ڈبہ برآمد ہوا جس میں 79 گولیاں تھیں۔
یادرہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعداور بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے بعداس طرح کے واقعے کی تکرار کو روکنے کے لئے واشنگٹن میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں،جبکہ بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل اور بعد کے دنوں میں  امریکی دارالحکومت میں 25000 اسپیشل گارڈز کو تعینات کیا گیا ہے اور کانگریس اور وائٹ ہاؤس سمیت اہم عمارتوں کے گرد باڑ لگائے گئے ہیں،جس سے امریکی جمہوریت کا حقیقی چہرہ سامنے آجاتا ہے کہ یہ دوسروں کو تو جمہوریت کے لمبے لمبے لیکچرز دیتے ہیں اوراپنے اندر کا حال یہ ہے اقتدار کی منتقلی کے لیے دارالحکومت کو ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرنا پڑتا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین