Code : 3084 9 Hit

فلسطینیوں کی زمین پر صیہونی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ تشویشناک ہے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدیدار نے صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی اراضی پر صیہونی بستیوں کی تعمیر کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک تشویشناک منصوبہ قرار دیا۔

ولایت پورٹل:مغربی ایشین امور کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب نیکولائی میلڈینوف نے اسرائیل ٹائمز   کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آج مشرقی قدس اور مغربی کنارے میں کئی ہزار صہیونی یونٹ بنانے کے تل ابیب کے منصوبےکی مذمت کرتے ہوئے  اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یادرہے کہ صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو نے منگل کے روز اے ون علاقے میں3500  صیہونی رہائشی یونٹ بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
میلانینوف نے نیتن یاہو کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس منصوبے سے مغربی پٹی کو مؤثر طریقے سے دو حصوں میں تقسیم کردیا جائے گا  جس  سے متعدد فلسطینی علاقے الگ تھلگ ہوکر رہ جائیں گے۔
انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں مقبوضہ مشرقی قدس  میں3500  صیہونی رہائشی یونٹ بنانے کے منصوبے کے اعلان کو لے کر تشویش کا شکار ہوں ۔
میلادینوف نے کہا  کہ اسرائیلی عہدیداروں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں ، بین الاقوامی قانون اور دوطرفہ مراعات کے مطابق  عمل کریں اور ایسی یکطرفہ کارروائیوں سے گریز کریں جو اسرائیل اور فلسطین کے مذاکرات کے احیاء کو محو کردیں گی۔







0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम