Code : 3212 21 Hit

کورونا وائرس پھیلنے سے ترک معیشت کو شدید دھچکا لگےگا:ترک صدر

ترک صدر نے عوام سے صحت کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا مطالبہ کرتےہوئے انتباہ دیا ہے کہ کورونا پھیلنے سے معیشت پر پڑنے والے نقصان دہ اثرات کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔

ولایت پورٹل:اناطولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے کوویڈ 19 وائرس کی منتقلی کے بعد اپنی پہلی تقریر میں اس بیماری کے ترک معیشت پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں متنبہکرتے ہوئے کہا کہ ہم وائرس پر قابو پانے کے لئے صحت سے متعلق اقدامات کیے ہیں اور مزید بھی کریں گے۔
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ اس وائرس کی وجہ سے پیش آنے والی صورتحال سے روزمرہ کی زندگی کا نظام متأثر ہونے  کے ساتھ ساتھ سنگین معاشی نتائج بھی  برآمد ہوں گے۔
ترک صدرنے مزید کہا کہ عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پیش آنے والے اقتصادی صورتحال ہمارے ملک کے لئے مواقع  بھی فراہم کرسکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی قوم کو اچھی طرح سے آگاہ کریں گے اور اس بیماری پر قابو پالیں تو  صورتحال ہماری توقع سے کہیں زیادہ بہتر  ہوگی۔
اردگان نے  ترک عوام سے صحت کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے اور وزارت  صحت کی تجویزات پر عمل کرنے کی اپیل کی اور کہا ہے ہمارے ملک کے لیے وائرس پو رقابوپانے کے لیے آنے والے چند ہفتے نہایت اہم ہیں۔
آج صبح  ترک وزارت صحت نے اعلان کیا کہ مزید پچاس افراد کے اس وائرس میں مبتلا ہونے کے بعداب تک کے متاثرہ افراد کی تعداد 98 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ اس بیماری کے نتیجے میں ترکی میں ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम