Code : 3427 18 Hit

اپنی معیشت بچانا چاہتے ہو تو جارح اتحاد کا خاتمہ کردو؛نصاراللہ کا آل سعود کو مشورہ

یمن کی عوامی تنظیم انصاراللہ کی اعلی سیاسی کونسل کے ممبر اور یمنی انقلابی کمیٹی کے چیئرمین نے سعودی عرب کو اپنی معیشت کو بحران سے بچانے کے لئے یمن کے خلاف اتحاد ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ولایت پورٹل:یمن کی عوامی تنظیم انصاراللہ کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر محمد علی الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب کے پاس اپنی معیشت کو بچانے کا بہترین طریقہ یمن کے خلاف جارحیت پسند اتحاد کو ختم کرنا ہے۔
الحوثی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ  سعودی حکومت کے لئے شدید معاشی نقصانات کو روکنے کا بہترین موقع یہ ہے کہ یمن کے خلاف اپنے جارحانہ اتحاد  کو ختم کردے۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ سعودی حکومت کو دھاگہ سے بھی کمزور راہ حل پیش کرنے کے بجائے بنیادی راہ حل کی تلاش کرنا چاہیے۔
الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے یکطرفہ جنگ بندی  کا دعوی بھی فقط ایک دکھاوا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ  پوری دنیا  کوسعودی معیشت کی منفی حالت کا علم ہے اور امریکہ اسے اس تباہ کن صورتحال سے کبھی نہیں بچائے گا کیونکہ امریکہ  خود اس تباہی کی وجوہات میں شامل ہے۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین