Code : 2369 59 Hit

وزیراعظم کے مؤاخذے کی خبریں بے بنیاد ہیں:سید عمار حکیم

عراق کی قومی وزڈم پارٹی کے سربراہ نے اس ملک کے وزیراعظم کے مؤاخذے کے سلسلے میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عادل عبدالمہدی وزارت عظمی کے عہدے پر باقی رہیں گے۔

ولایت پورٹل:حالیہ دنوں میں بعض ذرائع ابلاغ میں عراقی وزیراعظم عادل عبد المہدی کے مؤاخذےکی کوششوں پر مبنی افواہیں نشر کی جارہی ہیں جس کو لے کر عراقی وزڈم پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم نے ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے مؤاخذہ کے سلسلہ میں صدر تحریک  اور نصر پارٹی کے ساتھ ہمارا کوئی بھی  معاہدہ نہیں ہوا ہے اور ہم نے وزیراعظم کے مؤاخذہ کے سلسلے میں پارلیمنٹ میں کوئی درخواست نہیں دی ہے بلکہ ہماری تحریک نہ صرف یہ کہ عادل عبدالمہدی کے استعفی کا مطالبہ  نہیں کرتی ہے بلکہ ہمیشہ حکومت اور قانون کی حفاظت ہماری ترجیحات میں شامل رہا ہے،سید عمار حکیم نے عراقی حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اصلاحی اقدامات کے بعد حکومت اور پارلیمنٹ کی حمایت کی نیز مظاہرین کو یہ تجویز دی کہ وہ پرامن اعتراضات کریں اور قانون کے دائرے سے باہر نہ نکلیں، اسی طرح انہوں نے مظاہرین کے لباس میں شرپسند عناصر کے داخل ہونے کے سلسلے میں انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت اقدام کرنا چاہیے ،یاد رہے کہ عراقی قومی  وزڈم پارٹی نے اس سے پہلے بھی کئی بار اپنے مؤقف کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو بحران سے نکلنے میں ہر طرح کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں اور امید ہے کہ عنقریب مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम