Code : 1259 16 Hit

یمنیوں کا سعودی عرب کے جنوب میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ایک مشترکہ کارروائی میں جنوبی سعودی عرب میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ولایت پورٹل:یمن کے المسیرہ  چینل نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کے خلاف یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے انجام پانے والی کارروائی کے نتیجے میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو شدید نقصان پہنچا،یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں سعودی فوج کے ایک ٹینک کو بھی تباہ کر دیا،یمن کے تمام تر محاصرے کے باوجود یمنی فوج کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،اس سے قبل یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ یمن پر جب تک جارحیت کا سلسلہ جاری ہے سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے نشانوں پر باقی رہیں گے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम