مزاحمتی تحریک کی حامی بین الاقوامی علماء تنظیم کے سربراہ کی سید حسن نصراللہ کے ساتھ ملاقات

مزاحمتی تحریک کی حامی بین الاقوامی علما تنظیم کے سربراہ شیخ ماہر حمود  نے سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی۔

ولایت پورٹل:حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے مزاحمتی تحریک کے حامی علماء کی بین الاقوامی یونین کے سربراہ شیخ ماہر حمود سے ملاقات اور گفتگو کی، لبنان کی العہد نیوز سائٹ نے اعلان کیا کہ یہ ملاقات حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن شیخ عبدالمجید عمار اور محی الدین حمود کی موجودگی میں ہوئی اور اس میں قومی اور اسلامی میدانوں کے تازہ ترین حالات اور صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 اس ملاقات کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں، یاد رہے کہ قبل ازیں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں انصاراللہ کے سرکاری ترجمان اور صنعا کے مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد عبد السلام سے ملاقات کی۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین