آقا کے ہاتھوں غلام کو نشان لیاقت عطا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور صدارت کے آخری دنوں میں  بحرین کے بادشاہ کو نشان لیاقت دیا۔

ولایت پورٹل:رائے الیوم انڑ ریجنل اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کو اعلیٰ قیادت کرنے پر نشان لیاقت سے نوازا، ٹرمپ نے یہ  اقدام علاقائی اور بین الاقوامی استحکام کی حمایت میں بحرین کے بادشاہ کے کردارپر ان کی  حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کیا ہے، ٹرمپ نے اس سلسلہ میں منعقد ہو نے والی  تقریب کے دوران کہا کہ مجھے یہ ایوارڈ بحرین کے بادشاہ کو پیش کرنے پر فخر ہے کیونکہ انہوں نے گذشتہ دہائیوں میں ریاستہائے متحدہ کے اتحادی کی حیثیت سے بحرین کے مقام کو مستحکم کیا ہے، انہوں نے کہا کہ بحرین نے اپنے ملک میں امریکی پانچویں بیڑے کی حمایت کی ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا  کہ آل خلیفہ حکومت نے امن کے ویژن کی حمایت کی ہے اور صہیونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کے لیے اقدام کیاہے،یادرہے کہ ٹرمپ بادشاہ بحرین کو میڈل آف آنر دے رہے ہیں  جبکہ حمد بن عیسیٰ کی سربراہی میں آل خلیفہ حکومت نے اظہار رائے کی آزادی کو دبانے اور سیاسی قیدیوں پر ظلم کرنےخاص طور اپنے مخالف افراد پر تشدد کرنے میں ریکارڈ قائم کیاہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین