جنگ کا نقشہ بدل چکا ہے:یمنی وزیر اطلاعات

یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر اطلاعات ضعیف اللہ شامی نے متحدہ عرب امارات کی حدود میں یمنی مسلح افواج کے نئے آپریشن کو ایک جائز اور قانونی اقدام قرار دیا۔

ولایت پورٹل:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر اطلاعات ضعیف اللہ شامی  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  اس ملک کی مسلح افواج کا متحدہ عرب امارات پر حملہ قانونی اور جائز ردعمل کا حصہ تھا اور یہ یمنی عوام کے خلاف متحدہ عرب امارات کے جاری حملوں اور فوجی کارروائیوں کے جواب میں کیا گیا ۔
 انہوں نے زور دے کر کہا کہ متحدہ عرب امارات پر یہ حملے اس لیے کییے گئے ہیں کیونکہ  اس نے پہلے باضابطہ طور پر یمن سے انخلاء کا اعلان کیا تھا ، تاہم بعد میں  اس نے نہ صرف اپنی افواج کو واپس نہیں بلایا بلکہ فضائی حملے بھی تیز کر دیے ہیں  نیز یمن اور اس کے عوام کے خلاف اپنی سازشوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
شامی نے مزید کہا کہ یہ مبارک آپریشن ان لوگوں کے خلاف ایک جائز کارروائی کا حصہ ہے جو یمنی عوام کو فضائی اور زمینی حملوں سے نشانہ بناتے ہیں نیز یمنی علاقوں پر قبضہ کیا ہوا ہے،انھوں نے کہا کہ یو اے ای کے لیے اس آپریشن کا سب سے اہم پیغام یہ ہے کہ اسے یہ سمجھنا چاہیے کہ  وہ یمن میں حملے اور قتل و غارت کررہا ہے جبکہ  اس ملک کی ہر چیز ہماری دسترس میں ہے نیز اب مساوات بدل چکی ہیں۔
 

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین