Code : 2250 108 Hit

استعماری طاقتوں کی ہمارے ساتھ دشمنی کی اصلی وجہ ہماری ترقی ہے:رہبر معظم

رہبرمعظم نے فرمایا ایک زمانے میں ہم ایک راکٹ لانچرکےلئے بھی محتاج تھے لیکن اب ملک سطحی پر جدیدترین اسلحہ تیار کررہے ہیں اسی وجہ سے استعماری طاقتیں ہماری دشمن ہوگئی ہیں۔

ولایت پورٹل:رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے تہران میں سپاہ پاسداران کے ہزاروں اہلکاروں کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران نہایت سنجیدگی کے ساتھ جوہری معاہدے کے سمجھوتوں میں کمی لائے گا،رہبرمعظم  نے فرمایا ایک زمانے میں ہم ایک راکٹ لانچرکےلئے بھی محتاج تھے لیکن اب ملک سطحی پر جدیدترین اسلحہ تیار کررہے ہیں، رہبرمعظم  نے مزید فرمایا استعمااری طاقتوں کی سپاہ پاسداران کے ساتھ دشمنی کی اصل وجہ ہماری ترقی ہے، رہبرمعظم   نے فرمایا میں سپاہ پاسداران سے مکمل طور پر راضی ہوں، امید ہے کہ سپاہ اس سے سو گناہ زیادہ ترقی کرے گی، انہوں نے فرمایا کہ خوف کو اپنے دلوں سے نکال دیں، ہمیشہ ہوشیار رہیں اور دشمن پر نظر رکھیں،دشمن کو کبھی چھوٹا نہ سمجھیں، رہبرمعظم  نے فرمایا سرحد پار دشمن کی نقل وحرکت پر نظر رکھنا سپاہ کی ذّمہ داری ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम