Code : 2166 23 Hit

امریکہ کا سعودی تیل تنصیبات کے حملوں کا الزام ایران کے سر تھوپنے کی اصلی وجہ

امریکا نے تیل تنصیبات پرحملوں کو جواز بناتے ہوئے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ولایت پورٹل:جب امریکی وزیر خارجہ مائیک پوپمپو نے سعودی عرب میں ہونے والے تیل تنصیبات حملوں کا الزام ایران پرعائد کیا تھا، اسی روز ایران کے ترجمان وزارت خارجہ عباس موسوی نے بھی حملے کے امریکی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ایسے الزامات لگا کر کارروائی کا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے،عباس موسوی کے الفاظ کے عین مطابق، امریکا کبھی ایران کو دھمکاتا ہے تو کبھی سعودی عرب کو ایران پر حملہ کرنے کے لئے بہکاتا ہے،بقول موسوی، ایران پر یہ من گھڑت اور بےبنیاد الزامات لگانے کے پیچھے امریکا کا مقصد محض ایران کے خلاف کارروائی کا جواز پیدا کرنا ہے،اب ان کا دعوی سچا ثابت ہو گیا ہے اور امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے ابھی ابھی محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کرے،ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ نئی پابندیوں میں کن ایرانی کمپنیوں اور شخصیات کو نشانہ بنایا جائے گا،خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت امریکی انتظامیہ کے متعدد اہلکار سعودی تیل تنصیبات پر حملے کا الزام ایران پر دھر رہے ہیں جبکہ ایران اس الزام کی سختی سے تردید کررہا ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम