Code : 1747 14 Hit

دشمن کو ہماری پیشرفت اور ترقی کھٹکتی ہے:سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی اصلی وجہ ترقی و پیشرفت کو روکنا ہے۔

ولایت پورٹل:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈربریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے مشہد میں کہا کہ امریکی پابندیوں کا مقصد جوہری ہتھیار کی دستیابی نہیں اوروہ جانتے ہیں کہ ہم جوہری ہتھیاروں کے درپے نہیں ہیں مگر ان کا اصلی مقصد ایران میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی و پیشرفت کو روکنا ہے کیونکہ وہ اس بات سےواقف ہیں کہ علم ایک قوم کے اقتدار کا محور ہے،انہوں نے کہا کہ دشمن خوب جانتا ہے کہ رہبر معظم  کے فتوے کی روشنی میں ایران میں جوہری ہتھیار کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے،جنرل حسین سلامی نے کہا کہ رہبر معظم نے ہمیں بتا دیا کہ طاقتور ہونے کے لئے سائنس میں پیشرفت ضروری ہے اور ہمارے سائنسدانوں کا قتل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دشمن ایرانی سائنسی ترقی کے خلاف ہے،انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران پر پابندیاں عائد کی گئیں تو اس وقت ہم نے پیداوار کی جانب توجہ دی اور آج ہم اس سطح پر پہنچ چکے ہیں کہ دشمن ہمارے خلاف اپنے اقدامات میں کمی لانے پر مجبور ہوا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम