Code : 4098 6 Hit

اسلامی امت کی بنیادی مشکل ولایت سے دوری ہے:عبد الملک الحوثی

یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ پیغمبر اکرم ﷺ کی سنت میں تحریف مغربی ممالک کی طرف رغبت کا سبب بنی ہے۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انصار اللہ یمن کے رہنما عبد الملک الحوثی نے ہفتہ کے روز عید الغدیر کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کی مشکلات کا سبب پیغمبر اکرم (ص) کی تعلیمات اور روایات سے دور ہو جانا ہے، انہوں نے "ولایت" کو تحریک الہی کے تسلسل کا ضامن اور امت کے دشمنوں کے اثر و رسوخ کے خلاف رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہاکہ دین کی تکمیل اور حتمی نعمت جس کا خدا نے قرآن مجید میں ذکر کیا ہے وہ نبوت نہیں ہےبلکہ ولایت ہے اور امت اسلامیہ کی طرف سے ہے ، رسول اللہ ﷺکی سنت اور سیرت میں تحریف اور کوتاہی کی صورت میں اس سلسلہ کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا نیز اس مسئلے سے مسلمانوں کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
عبدالمالک الحوثی نے زور دے کر کہا کہ اس تحریف کی وجہ سے کچھ مسلمان اپنے مسائل کو حل کرنے کے لئے "یہودیوں" اور "عیسائیوں" کی طرف راغب ہوگئے ہیں اور ان کی طرف سے آنے والی چیزوں کی تعریف کرتے ہیں نیز اسلامی دنیا کے اندرونی مسائل کو حل کرنے کے لئے جو امریکہ اور مغربی ممالک تجویز کرتے ہیں  اس کو قبول کرلیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہودی اور عیسائی سیاسی ، سماجی اور معاشی میدانوں میں اپنے خیالات اور تصورات کو انسانیت کے مسائل حل کرنے میں بہت موثر سمجھتے ہیں جبکہ ان کے خیال کی نوعیت خدائی سرچشمہ نہیں ہے اور یہ کہا جاسکتا ہے کہ دشمنوں کی جانب سے برائی اور خطرے کے سوا اور کچھ بھی امت مسلمہ تک نہیں پہنچتا ہے۔
یمنی انصاراللہ کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ الہی تعلیمات سے ہٹ جانے کی وجہ سے غیر ملکیوں کو امت اسلامیہ کے امور میں مداخلت کرنا اور ان پر غلبہ حاصل کرنے کا موقع مل گیااور انھیں مسائل کی وجہ سے آج اسلامی ممالک موجودہ صورتحال کا شکار ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین