Code : 2752 281 Hit

سلیمانی کے جانے سے ہمارا نقصان بھی ایران سے کم نہیں ہوا:شامی اخبار

شام کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ حالیہ امریکی حملے کے شہدا کے جنازے لوگوں کے ہاتھوں پر اور دلوں میں اٹھائے گئے ہیں ۔

ولایت پورٹل:شام کے اخبار الوطن نے لکھا ہے کہ سردار سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت نے مزاحمت کے پورے محور کو  ایک ہی جھٹکے میں امریکہ کے خلاف متحد کردیا ہے،اخبار نے مزید لکھا ہے کہ بہادر شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے جنازے ایسی شان سے اٹھے ہیں جو نئے زمانہ اور نئے مرحلہ کی علامت ہیں ،یہ نیا مرحلہ واشنگٹن دہشت گردوں اور ان کی مجرمانہ سرگرمی نے شروع کیا ہے،انھوں نے ایسے عظیم شخص  کو قتل کیا تھا جس نے امریکی حمایت یافتہ دہشت گردی اور اس کے مغربی اتحادیوں کی دہشتگردی  کو شکست دی تھی ،اسی طرح جتنا اس سے ہوسکتاتھا اس نے قابض صیہونیوں کے  خلاف مزاحمتی قوتوں کی حمایت کی،شام کے مذکورہ اخبار نے جنرل سلیمانی کے قتل کے امریکی فیصلے کو "سفاکانہ" اور "بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ نے اپنے اس اقدام سے دنیا کو نئی جنگ کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے لیکن ساتھ ہی میں مزاحمت کی صفوں کو متحد کیا ہے،الوطن نے مزید لکھا ہے کہ امریکہ کو ہمارے خطہ میں اپنے پاگل پن اور سرکاری دہشتگردی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی،شامی اخبار نے لکھا ہے کہ سلیمانی کا نقصان بہت عظیم اور تکلیف دہ ہے،ان کے جانے سے شام کا بھی اتنا ہی نقصان ہوا ہے جتنا ایران کا ہوا ہے،وہ ایسے شخص تھے جنہیں  شامی عرب فوج نےدہشت گردی کے خلاف جنگ کرتے ہوئے پہچانا ہے،انھوں نے شروع سے ہی شہادت کا راستہ منتخب کیا تھا ۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम