Code : 1970 2 Hit

رہبر معظم کی جانب سے بعض قیدیوں کی معافی یا سزا میں کمی کا اعلان

رہبر معظم نے عید الاضحی اور عید غدیر کی مناسبت سے ملک کی جیلوں میں قید بعض مجرموں کو معاف یا ان کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عید الاضحی اور عید غدیر کے پرمسرت موقعے پر ملک کے جیلوں میں قید بعض مجرموں کو معاف یا ان کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے،رہبر معظم کے دفتر اطلاعات و نشریات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آپ نے عید سعید قربان اور غدیر کی مناسبت سے ملک بھر کی عدالتوں سے سزا یافتہ 1070 مجرموں کی سزا معاف یا ان میں کمی کا اعلان کیا ہے،واضح رہے کہ عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ "رئیسی" نے سپریم لیڈر کو ایک خط میں عدلیہ کے مرکزی کمیشن کی طرف سے مجوزہ معافی یا سزا میں کمی کے لئے چنے گئے 1070 قیدیوں کی فہرست بھیجی تھی جس کو رہبر معظم نے منظور کرتے ہوئے اس پر دستخط کردئے ہیں۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम