Code : 1745 19 Hit

آیت اللہ شاہرودی کے انتقال پر رہبر معظم کا تعزیتی پیغام

رہبر معظم نے آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

ولایت پورٹل:رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے،رہبر معظم نے اپنے پیغام میں فقیہ اور عالم ربانی آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کے انتقال کو بہت بڑا صدمہ قراردیتے ہوئے فرمایا: مرحوم آیت اللہ محمد حسینی شاہرودی انقلاب سے قبل نجف اشرف کے ممتاز فقہاء میں شامل تھے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد وہ قم منتقل ہوگئے جہاں انھوں نے حوزہ علمیہ قم میں شاندار خدمات انجام دیں ، رہبر معظم نے مرحوم کے پسماندگان خاص طور پر مرحوم کے اہلخانہ، فرزندوں اور شاگردوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرمائے۔
مہر




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम