Code : 1515 30 Hit

رہبر معظم پائداری اور استقامت کے ساتھ اسلامی انقلاب کی رہبری اور ہدایت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں:خطیب جمعہ تہران

تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے کہا ہے کہ رہبر معظم استقامت اور پائداری کے ساتھ حضرت امام خمینی (رہ) کے اہداف کی سمت گامزن ہیں، لہذا تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کو ان کی ہمراہی کرنی چاہیے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی،خطیب جمعہ نے دشمن کے مطقابلے میں استقامت اور پائداری کیط رف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای استقامت اور پائداری کے ساتھ حضرت امام خمینی (رہ) کے اہداف کی سمت گامزن ہیں، لہذا تمام حکام اور سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کو ان کی ہمراہی کرنی چاہیے، انھوں نے استقامت کے بارے میں قرآن مجید کی متعدد آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  قرآن مجید میں ارشاد ہوتا ہے جن لوگوں نے کفراور شیطان کا راستہ اختیار کیا اور حق پرستوں کے خلاف جنگ کی، وہ سب مر گئے ہیں اورانھیں جہنم کے حوالے کردیا گیا ہے اور تاریخ میں ان کا نام برائی کے ساتھ موجود ہے ،قرآن مجید مؤمنین کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے " خوفزدہ نہ ہوں اور دشمنوں کے ساتھ  صلح و آشتی سے پرہیز کریں،خطیب جمعہ نے کہا کہ رہبر معظم پائداری اور استقامت کے ساتھ اسلامی انقلاب کی رہبری اور ہدایت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں ان کی حمایت سب کا فریضہ ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम