Code : 1302 14 Hit

ایران اور ہندوستان کے باہمی تعاون سے سیاحت کی سب سے بڑی تنظیم کا قیام

ایران اور ہندوستان کی کمپنیوں کی شمولیت سے دنیا میں پہلی بار حلال کے نام سے سیاحت کی سب سے بڑی تنظیم کا قیام عمل میں آیا۔

ولایت پورٹل:ایران کی سی ٹی ون کمپنی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے وفد کے سربراہ محمد شریف زادہ نے کوالالامپور میں منعقدہ تقریب میں کہا ہے کہ سیاحت کی بین الاقوامی تنظیم حلال کی تشکیل کے ساتھ ہی آئندہ تین مہینوں میں پوری دنیا کے سیاحوں کے لیے مختلف حلال خدمات و مصنوعات  کے لیے  جامع ای کامرس سسٹم پیش کیا جائے گا جو آرٹیفیشل انٹیلی جینس سے لیس ہو گا،انھوں نے کہا کہ ایران و ہندوستان کی شمولیت سے اس عالمی تنظیم کا قیام ملائیشیا کی حلال غذائی صنعت سے وابستہ سرمایہ داروں کی حیرت کا باعث بنا ہے اس لئے کہ ملائیشیا کی سرگرمیاں صرف غذائی صنعت کے شعبے میں تھیں مگر اس تنظیم کے قیام سے بائیس شعبوں میں حلال سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی،انھوں نے کہا کہ مختلف براعظموں اور مختلف ملکوں میں اس تنظیم کے نام کے اندراج کے ساتھ براہ راست ایک لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम