Code : 2740 55 Hit

دنیا کا سب سے بڑا سفارت خانہ

عراق میں امریکی سفارت خانہ ، 420،000 مربع میٹر کے ساتھ ، دنیا کی سب سے بڑی سفارتی عمارت ہے جس کو عراقیوں نے حالیہ دنوں میں جاسوس خانہ کہتے ہوئے اس کو بند کیے جانے کامطالبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکہ کی بیرون ملک سب سے بڑی سفارتی عمارت منگل کی صبح ایک بار پھر اس وقت سرخیوں میں آگئی جب حال ہی میں امریکہ کی جانب سے الحشد الشعبی پر کیے جانے والے حملوں کے خلاف عراقی عوام اس عمارت کے سامنے احتجاج کرنے کے لیے جمع ہوئی اور مظاہرے کے دوران اس کے کچھ دروزوں کو آگ لگادی،یادرہے کہ امریکی حکومت نے 1946 میں پہلی بار عراق کے ساتھ تعلقات استوار کیے اور اس کے نتیجے میں بغداد میں سفارت خانہ تعمیر کیا گیا،اس وقت سے لے اب تک اس سفارتخانہ نے  صرف دو مرتبہ اپنا کام روکا ہے ایک 1967میں جب عربوں اور اسرائیل کے درمیان چھ روزہ جنگ ہوئی اور تمام عرب ممالک نے امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے،دوسرے 1991 میں خلیج فارس کی دوسری جنگ ہوئی،2003میں جب امریکہ نے عراق پر حملہ کیا تو چونکہ یہ عمارت سبز علاقہ سے باہر تھی اس لیے امریکہ  نے اپنے سفارتخانہ کو قتی طور پر صدام ہاؤس میں منتقل کرلیا تاکہ سبز علاقہ میں اس کی عمارت تعمیر کی جاسکے،42 ایکڑ پر مشتمل یہ سفارتخانہ دنیا کا سب سے بڑا سفارتخانہ ہے  جس کا رقبہ واٹیکن شہر سے بڑا ہے،الخلیج آن لائن ویب سائٹ کے مطابق بغداد کے سبز علاقہ میں یہ سفارت خانہ 2009میں کھولا گیا جو750ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا،واضح رہے کہ امریکی سفارتخانہ  میں 60001 کے قریب ملازمین اور انجینئر کام کررہے  ہیں،قابل ذکر ہے کہ اس عمارت کے رقبہ میں 80اسٹیڈیم بن سکتے ہیں،یہ عمارتیہ پانچ اہم حصوں پر مشتمل ہے ، بشمول چھ رہائشی احاطے ، ایک واٹر ٹریٹمنٹ اینڈ بحالی مرکز ، ایک بجلی گھر ، دو سفارتی عمارات اور تفریحی علاقہ اور اس میں شاپنگ سینٹر ، جم ، سوئمنگ پول اور فٹ بال اور باسکٹ بال کورٹ ہے،یہ سفارت خانہ اس طرح تعمیر کیا گیا تھا کہ ، اگر بغداد میں پانی اور بجلی کٹ جائے تو انھیں کوئی پریشانی نہ ہو، عدم تحفظ کی صورت میں وہ اپنا خیال رکھ سکتی ہے۔ سفارتخانے کی دیواریں کم سے کم 2.7میٹر اونچی ہیں ، جو کنکریٹ سے بنی ہیں اور کار بموں یا مارٹروں کی دھماکہ خیز طاقت کا مقابلہ کرسکتی ہیں،سفارتخانے کا اندرونی حصہ اس طرح بنایا گیا ہے کہ وہ حیاتیاتی بموں کا مقابلہ کرسکے اور اسی مقصد کے لئے ، کسی بھی کیمیائی یا حیاتیاتی حملے کے خلاف ہوا صاف کرنے کا نظام بنایا گیا ہے،عمارت کی سکیورٹی کاکام امریکی میرینز کے پاس ہے،اس میں داخل ہونے کے لیے پانچ اصلی دروازے اور ایک ایمرجنسی دروازہ ہے۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین