Code : 2793 76 Hit

جنرل سلیمانی کے قتل نے امریکہ کے خلاف خطہ کو متحد کردیا: امریکی تجزیہ کار

لبنانی نژاد امریکی تجزیہ کار نے ایک ویڈیو ٹیپ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار سلیمانی کے قتل نے امریکہ کے خلاف خطے کو متحد کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:لبنانی نژاد امریکی تجزیہ کار  اورمصنف رانیہ کالک نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل نے امریکہ کے خلاف خطہ  کو متحد کردیا ہے،کالک نے سلیمانی کے قتل کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ  ٹرمپ کے اس قتل کے لیے عجیب و غریب اقدام نے خطے کو امریکہ کے خلاف غیرمعمولی طور پر متحد کردیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی یہ کہتا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کرنا آسان ہے وہ جھوٹ بول رہا ہے،انہوں نے اس قتل کے بعد علاقے میں ہزاروں فوج بھیجنے کے ٹرمپ کے اقدام کے بارے میں کہا کہ اگر آپ اسلحہ ساز کمپنی ہیں تو  یہ آپ کے لئے بڑی خوشخبری ہے لیکن باقیوں کے لئے نہیں،ویڈیو کے ایک حصے میں کالک نے کہا  کہ جنرل سلیمانی ایران بلکہ پورے خطے میں جنگ کے ایک ہیرو شمار کیے جاتے ہیں جو شام اور عراق میں داعش اور القاعدہ کو شکست دینے والے کے نام سے مشہور ہیں،انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ انھیں پڑوسی ممالک میں شراکت دار کی حیثیت سے ایران کی تربیت کرنے کی اہلیت کی وجہ سے اپنے لیے چیلنج سمجھتا تھا  جو امریکی ، اسرائیلی اور سعودی سامراج کی راہ میں رکاوٹ تھے،لبنانی نژاد امریکی تجزیہ کار نے کہا ، "امریکی عہدے داروں کے پاس اس دعوے کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے کہ سلیمانی امریکیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہےتھے  لیکن عراقی وزیر اعظم کے مطابق وہ  سعودی عرب اور ایران کے مابین تناؤ کو کم کرنے کے منصوبہ بندی کررہےتھے،انھوں نے اپنی ویڈیو کے آخر میں کمانڈر سلیمانی کے قتل پر مبنی امریکی کاروائی کو بین الاقوامی قانون اور عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی اور جنگ کا اعلان قرار دیا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین