ولایت پورٹل:رہبر معظم حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے جوہری سائنسدان شہید محسن فخری زادے کے قتل کے بعد ایک پیغام جاری کیا جس کا متن مندرجہ ذیل ہے:
بسمالله الرحمن الرحیم
ملک کے ممتاز ایٹمی اور دفاعی سائنسدان جناب محسن فخری زادے کو مجرم اور ظالم ایجنٹوں نے شہید کردیا، اس انوکھے سائنسی عنصر نے اپنی عظیم الشان اور پائیدار سائنسی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے خدا کی راہ میں اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا اور شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہوئے،اس سلسلہ میں تمام عہدہ داروں کو دو اہم امور کو اپنے ایجنڈے میں شامل کرنا چاہیے؛ اول یہ کہ اس جرم کا پیچھا کرنا اور اس کے مرتکبین کو قطعی سزا دینا ، اور دوسرے یہ کہ وہ تمام شعبے جن میں شہید مصروف تھے ان کی سائنسی اور تکنیکی کوششوں کا حصول ہے۔
میں ان کے معزز کنبہ اور ملک کی سائنسی برادری اور مختلف شعبوں میں اس کے ساتھیوں اور طلبہ کی خدمت میں ان کی شہادت اور اس عظیم نقصان پر تعزیت پیش کرتا ہوں اور خدا وند عالم سے دعا گو ہوں کہ ان کے درجات کو بلند فرمائے۔
سید علی خامنہ ای
28نومبر2020ء
شہید فخری زادہ کے قاتلوں کو سزا ملنا چاہیے؛رہبر معظم کا تعزیتی پیغام
رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے شہید فخری زادے کے قتل کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیاکہ اس جرم میں ملوث تمام افراد کو قطعی سزا دی جائے اور دوسرے یہ کہ تمام علاقوں میں شہید کی سائنسی اور تکنیکی کوششیں جاری رہنا چاہیے۔

wilayat.com/p/4944
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین