Code : 1291 34 Hit

عراقی الحشد الشعبی اور شامی فوج کی دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ کاروائیاں

عراق کی عوامی رضاکار فورس نے کہا ہے کہ عراق اور شام کی مشترکہ سرحدوں پر شامی فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیاں کامیاب رہی ہیں۔

ولایت پورٹل:عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی  کے ہیڈکوارٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس نے ضروری ہم آہنگی انجام دینے کے بعد عراق اور شام کی مشترکہ سرحدوں کی جانب پیش قدمی کی اور اس مقام پر جا پہنچی جہاں شامی فوج سے ملنے کا وعدہ ہوا تھا،عراق کی عوامی رضاکار فورس کا کہنا ہے کہ مشترکہ کامیاب کاروائی میں الحشد الشعبی نے مشترکہ سرحدوں کے ان وسیع علاقوں میں اپنے مورچے تیار کر لئے ہیں جہاں سے دہشت گرد گروہ کاروائیاں انجام دے سکتے تھے،اس سے پہلے الحشد الشعبی کے مرکزی آپریشنل گروپ کے کمانڈر تحسین الحسینی نے کہا تھا کہ عراق اور شام کی مشترکہ سرحدوں پر دونوں جانب سے سکیورٹی ہم آہنگی پائی جا رہی ہے،دو ہزار سترہ میں عراق میں داعش کی شکست کے باوجود ابھی بھی داعش کے باقی بچے عناصر عراق کے مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور وہ وقفے وقفے سے دہشت گردانہ کاروائیاں بھی انجام دیتے رہتے ہیں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम