فلسطینی قیدیوں کے متعلق عالمی برادری کی خاموشی غداری ہے: جہاد اسلامی

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامیکے سیاسی بیورو کے ایک رکن نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کے خلاف کیے جانے والے انتہائی گھناؤنے جرائم پر دنیا اور عالمی برادری نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

ولایت پورٹل:اناطولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے  رکن یوسف الحساینه نے صیہونی حکومت میں فلسطینی قیدیوں کی حالت زار پر بین الاقوامی اور قانونی اداروں کی خاموشی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اور عرب  قیدیوں کے مسائل اور صیہونی حکومت کی طرف سے بین الاقوامی کنونشنوں اور اصولوں کی مسلسل خلاف ورزی کے سلسلے میں خاموشی انسان دوستانہ کردار کے ساتھ غداری ہے۔
الحساینه نے مزید کہا کہ انسانیت کے خلاف انتہائی گھناؤنے جرائم پر دنیا اور عالمی برادری آنکھیں بند کررکھی ہیں جبکہ صیہونی کورونا پھیلنے جیسی بحرانی صورتحال میں بھی صیہونی قابض حکام فلسطینی قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک سے باز نہیں آرہے ہیں،انھیں طبی وسائل کی فراہمی نہیں ہورہی ہے بلکہ الٹا ان پر جعلی مقدمات کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ غفلت اخلاقی اقدار کی خلاف ورزی ہے نیز انصاف ، انسانی حقوق اور سچائی کے معیارات کی پامالی ہے۔
ادھر  صہیونی حکومت نے کل اعلان کیا کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9000 کے قریب ہے  جن میں سے  40 اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی جیلوں میں قریبا 5000  ہزار فلسطینی قید ہیں  جن میں 43 خواتین ، 180 بچے اور 700 بیمارافراد شامل ہیں۔




1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین