Code : 4420 4 Hit

عالمی برادری فلسطینی عوام کی مدد کرنے میں ناکام ہوچکی ہے:حماس

حماس تحریک کے ایک رکن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کی مدد کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے ممبر  باسم نعیم نے عالمی برادری کو فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ میں ناکام ہونے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، رپورٹ کے مطابق  انہوں نے کہاکہ عالمی برادری فلسطینی عوام کی حمایت کرنے میں ناکام رہی ہے۔
حماس کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے ممبر نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کسی بھی دوسری قوم سے زیادہ امن کے خواہاں ہیں  لیکن سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے اپنے وطن میں ہر طرح کے امن سے محروم ہیں، باسم نعیم نے زور دے کر کہا کہ صہیونی حکومت فلسطینی عوام کے خلاف طرح طرح کے جرائم اور دہشت گردی کا ارتکاب کرتی ہے۔
انہوں نے کہا ، "بدقسمتی سے ، اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری اب تک صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف فلسطینی عوام کی حمایت کرنے میں ناکام رہی ہے  اور فلسطینیوں کی آزادی اور آزادی کا خواب پورا نہیں ہو سکا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین